تفصیلات کے مطابق بولرز نے لاج رکھ لی، اور پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی، پاکستان کے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز 7 وکٹوں پر 139 رنز بناسکے،کپتان معین علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پہلا میچ کھیلنے والے عامر جمال کی لاجواب باؤلنگ آخری اوور میں پاکستان کو جتوا دیا،
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کا کریڈٹ محمد رضوان کو دے دیا ۔بابر اعظم کا کا کہنا تھا کہ یہ پچ آسان نہیں تھا ،گیند ڈبل پیس کے ساتھ آرہا تھا
جس کو سمجھ پانا کافی مشکل ہوتا ہے، محمد رضوان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ جس طرح انہوں نے بلے بازی کی وہ قابل تعریف ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے باؤلرز نے بھی بہت اچھی باؤلنگ کی اور
میچ کے دوران وقفے وقفے سے وکٹیں لیتے رہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلا میچ کھیلنے والے عامر جمال کو اپنے اوپر پورا اعتماد تھا کہ وہ آخری اوور میں پاکستان کو میچ جتوا سکتا ہے اور اسنے کر دکھایا۔