سات میچز پر مشتمل ہوم سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ پاکستان کے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز 7 وکٹوں پر 139 رنز ہی بناسکے، کپتان معین علی 51 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ایک طرف سے مسلسل وکٹیں گرنے کے باوجود کپتان معین علین کریز پر موجود رہے اور ففٹی مکمل کی، انگلش ٹیم کو آخری اوور میں 15 رنز درکار تھے، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے رنز کا کامیاب دفاع کیا اور گرین شرٹس کو 6 رنز سے شاندار کامیابی دلوائی۔
Nerves of steel! 🤩
Debutant Aamir Jamal stars with a remarkable last over 👏#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/tsZ1KQtg9v
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 28, 2022
شیئر کریں