تفصیلات کے مطابق دبئی آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سب سے زیادہ دیر تک نمبر ون رہنے والے کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں، قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے،
محمد رضوان کے رینکنگ پوائنٹس 825 سے بڑھ کر861 ہو گئے ہیں۔ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ،
شیئر کریں