تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان و کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ ہم ہر بار قومی سکواڈ میں تبدیلی کا رونا روتے رہتے ہیں، ہم اس سے قبل بھی کئی
بار عین ورلڈ کپ سے پہلے تبدیلی کر چکے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے خود کو اور پورے پاکستان کو


شرمندہ نہ کرے کہ ہم دو دن پہلے اچانک تبدیلی کر دیں گے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا ہے کہ میرے خیال سے ہمارے پاس اب یہی پلیئرز ہیں اور اب ہمیں انہیں کھلاڑیوں کو استعمال کرنا ہے کہیں اور سے کھلاڑی نہیں آسکتے،

یہ ہی بہترین کھلاڑی ہیں لیکن ہمیں کچھ قربانیوں کی ضرورت ہے، کچھ نمبرز آپ نے اوپر نیچے کرنے ہوں گے جو کہ کپتان خود کر سکتا ہے،

اگر ہم اسی سٹائل سے کھیلتے رہے تو آسٹریلیا میں جو ہوگا وہ ہم برداشت نہیں کرسکیں گے، کھلاڑیوں کو اپنا سٹائل چینج کرنا ہوگا، انہیں ملک کے لیے کھیلنا ہوگا۔ انہیں میچ کے حالات کے مطابق کھیلنا ہوگا،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں