تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سات میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پانچواں میچ 28 ستمبر بروز بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، آخر کار ٹیم مینجمنٹ کا خوشدل شاہ سے دل بھر گیا، اب تو سلیکٹرز نے ورلڈ کپ کے لیے خوشدل شاہ کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور کپتان خوشدل شاہ کی کارکردگی سے نا خوش ہیں، اسی لیے ٹیم مینجمنٹ نے اگلے میچز اور ورلڈ کپ اسکواڈ سے خوشدل کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،
جبکہ اگلے میچز میں نمبر پر خوشدل کی جگہ حیدر علی کو مستقل طور مواقع دیے جائیں گے،
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے
کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ،شان مسعود ،حیدر علی، افتخار احمد ،آصف علی، شاداب خان، محمد نواز ،نسیم شاہ ،حارث رؤف ،اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ افتخار کی جگہ عامر جمال کا ڈیبیو بھی ہو سکتا ہے،