تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سات میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پانچواں میچ 28 ستمبر بروز بدھ کو لاہور کے قدافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا، اگلے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں 3 سے چار تبدیلیاں متوقع ہیں،


قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سُپر سٹار شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ پاک انگلینڈ سیریز کے پہلے میچز میں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے جو کہ اب لاہور کے میچز میں ٹیم میں دکھائی دیں گے۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام کی وجہ سے پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا جا رہا تھا۔

نسیم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کا حصہ تھے البتہ باقی تین میچز میں ان کو آرام دیا گیا جب کہ شاداب خان نے مکمل آرام کیا، اب انکو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں