تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ گزشتہ روز کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے کر 2-2 سے سیریز برابر کی تھی، میچ میں ایسا بھی لمحہ تھا جب سب کو لگ رہا تھا پاکستان ہار جائے گا لیکن
حارث رؤف نے 19ویں اوور میں شاندار بولنگ کر کے پاکستان کی جیت میں بڑا اہم کردار ادا کیا تھا۔ پھر آخری اوور میں محمد وسیم جونیئر بولنگ کرنے آئے تھے اور پہلی بال ڈاٹ ہوئی اگلی گیند پر ریس ٹوپلی گیند کو چھو کر
دوڑے تو شان مسعود نے تیزی سے سٹمپس کی طرف تھرو کیا جس سے رن آؤٹ ہوا اور انگلینڈ کے 10 آؤٹ ہو گئے اور پاکستان 3 رنز سے جیت گیا اسی کے ساتھ ساتھ ہی
پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں 5 سے کم رنز کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے پہلے یہ کارنامہ کوئی نہ کر سکا،