تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے ایک اور بڑا اعزاز چھیننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کے 81 ویں اننگز میں 3 ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے جس کے بعد ویرات کوہلی  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے تھے۔


ویرات کوہلی نے 81 ویں اننگز میں 50.86 کی اوسط سے 3ہزار ایک رنز بنائے تھے اور اس وقت ان کی تینوں فارمیٹس میں ایوریج 50 سے زیادہ تھی۔ کپتان بابر اعظم اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی اننگز نمبر 80 کھلیں گے۔

اس سے قبل بابر اعظم کے 79 اننگز کا سکور  2939 رنز ہے، اگر اگلے میچ میں بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف 61 رنز بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ کوہلی سمیت دنیائے کرکٹ کے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے

ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں سب سے کم میچز  اور سب سے کم اننگز میں میں تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلےباز بن جائیں گے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں