تفصیلات کے مطابق م مڈل آڈر بلے باز عمر اکمل نے قومی ٹیم میں واپسی کرنے کی امید ظاہر کردی ہے اور کہا ہے کہ مجھے صرف 3 ہفتے چاہیے اپنی فٹنس کو بہتر کرنے کے لئے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب ڈومسٹک کی سیکنڈ الیون میں وکٹ کیپنگ بھی کر رہا ہوں،
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں جلد کم بیک کرنے کے لئے پر امید ہوں اور انشاءاللہ پاکستانی ٹیم میں ضرور کم بیک کروں گا انہوں نے اپنی فٹنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ فٹنس دیکھنی چاہیے،
اگر ان کے مطابق میری فٹنس نہیں ٹھیک ہے تو مجھے اکیڈمی میں بلائیں اور کوچز کے ساتھ کام کرنے کا موقع دیں، اور صرف 3 ہفتے بہت ہوتے ہیں کہ فٹنس بہتر کرنے کے لئے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ
مجھے نہیں پتہ میرے لیے پاکستان ٹیم کے دروازے بند ہیں یا پھر کسی نے بند کیے ہیں اگر موقع ملے گا تو وہیں سے شروع کردوں گا جہاں سے چھوڑا تھا۔