تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پاور ہٹر بلے باز خوشدل شاہ کافی عرصے سے ٹیم کے ساتھ ہیں لیکن ابھی تک ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بہت اچھی پرفامنس نہیں دے سکے ہیں جس کی وجہ سے اسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے باقی اپشنز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی سینئر حارث سہیل حارث سہیل کے نام پر بھی غور کر رہی ہے۔ حارث سہیل نے حال ہی میں ختم ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں مڈل آڈر میں کھیلتے ہوئے 41.80 کے ایورج اور 147.18 کے سٹرائیک ریٹ سے 209 رنز بنائے ہیں۔
اس کے علاوہ شعیب ملک کے نام پر بھی غور کیا جا رہا تھا مگر ہو سکتا ہے ان کے اسٹریلیا میں انکے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انہیں سکواڈ میں شامل نہ کیا جائے۔
سپورٹس جرنسلٹ عبد الرحمٰن رضا نے بھی یہ خبر دی ہے کہ شعیب ملک اور حارث سہیل کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت پکی ہے جس کا اعلان جلد ہی متوقع ہے۔