تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹیب بال کے سٹار تیمور مرزا نے یوٹیوب پر نادر علی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، نادر نے ان سے سوال کیا تھا کہ ایک پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ
تیمور مرزا کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ہارڈ ہٹر بلے باز کے طور پر ٹیم میں لائیں پی سی بی انہیں کیمپ میں بلا کر ٹریننگ دے۔ جس کے جواب میں تیمور نے انہیں بتایا کہ ہمیں بھی چانس ملنا چاہیے اور اگر ملتا ہے تو میں ثابت کر کے دکھاؤں گا،
ٹیپ بال اور ہارڈ بال میں اب زیادہ فرق نہیں رہ گیا بلکہ میرے خیال میں ٹیپ بال زیادہ مشکل ہوتی ہے اور پاکستانی ٹیم میں کھیلنے والے بہت کھلاڑی ٹیپ بال کھیل کر گئے ہیں،
جن میں حسن علی، حارث رؤف، فہیم اشرف، حیدر علی بھی شامل ہیں جبکہ آصف علی تو ابھی بھی ٹیپ بال کھیلا کرتے ہیں۔