تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کی کامیابی پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھ کر میچ دیکھنا انتہائی مشکل ہے، میرا دل بند ہوجاتا آج، کیا کمال میچ تھا۔


شاداب خان نے مزید کہا کہ میچ میں آصف علی کے چھکے اور محمد حسنین کا نئی گیند کا اسیپل، افتخار احمد کی کمال آف اسپن بولنگ، محمد نواز کا جگرا، وسیم جونیئر کے اسپرٹ نے میچ میں بڑی جان ڈالی۔ شاداب خان نے حارث رؤف کی شاندار بولنگ کے بارے میں کہا کہ لو ہوگیا، یہ سب کچھ ٹیم کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے، پاکستان زندہ باد۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں