تفصیلات کے مطابق سات میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2سے برابر کردی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائےجس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 163 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

میچ میں ڈرامائی موڑ اس وقت آیا جب اٹھارویں اوور میں محمد حسنین نے 24سکور کھا یا اور انگلینڈ کی جیت کا امکان بڑھ گیا تھا کیونکہ اب دو اوورز میں صرف 9سکور چاہیے تھا اور پھر انیسویں اوور میں حارث روف نے پہلی گیند پر چوکا کھایا

لیکن پھر کمال مہارت کے ساتھ نہ صر ف انگلینڈ کے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا بلکہ صرف پانچ سکور کھائے، آخری اوور میں انگلینڈ کا آخری بلے باز رن آوٹ ہو گیا اور پاکستان کو تین رنز سے کامیابی ملی ۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اپنی بیٹنگ میں 10سے 15رنز کم کیے۔ لیکن آصف علی نے اچھا فنش کیا، جس سے ٹیم کو اعتماد ملا،

ہم اپنے مڈل آرڈر کو اوپر نیچے کر کے اس پر کام کر رہے ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ حارث روف ہمارا اہم باولر ہے اور وہ دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے۔ اور ہمارے تمام باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کی ہے،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں