تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی سابق کپتان شعیب ملک کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم میں شامل کرسکتی ہے کیونکہ مڈل آرڈر کی کارکردگی خراب ترین ہے۔ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ طویل عرصے سے ٹیم سے باہر ایک اور مڈل آرڈر بلے باز کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔
سلیکشن کمیٹی نے شعیب ملک کی سلیکشن کے خلاف سختی سے بات کی تھی تاہم نوجوان کھلاڑیوں کی توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکامی نے انہیں اپنے موقف پر نظر ثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دو سلیکٹرز نے شعیب ملک اور حارث سہیل کو واپس لانے کا مشورہ دیا ہے۔ قومی کوچز مشتاق احمد اور اعجاز احمد نے شعیب ملک اور حارث سہیل کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء میں موقع دینے کا مشورہ دیا ہے۔
اس حوالے سے حتمی فیصلہ بابر اعظم اور چیف سلیکٹر محمد وسیم کریں گے اور ورلڈ کپ سکواڈ میں 15 اکتوبر تک ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔