تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے پاکستانی ٹیم کو شان مسعود کو نمبر 3 پر جبکہ حیدر علی کو نمبر 4 پر کھلانے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے یوٹیوب پر بات کرتے ہوئے مشورہ دیا اور کہا کہ نمبر 3 پر شان کو کھلائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ شان مسعود کو نمبر 3 پر


جبکہ حیدر علی کو نمبر 4 پر کھلائیں کیونکہ نمبر 3 کی پوزیشن بہت ضروری ہے اور شان مسعود بابر اعظم اور محمد رضوان کے ہی لیول کا بیٹسمن ہے۔ اس کو سنگل بنانے آتے ہیں یا

گیپ میں پلیسمنٹ بھی کر سکتا ہے اور دونوں طرف بال کو کھیلتا ہے۔ جبکہ حیدر علی جب سنگل بھی لیتا ہے تو بال کو بہت زور سے مارکر سنگل لیتا ہے شان مسعود کو دیکھیں تو

وہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی طرح مستقل پرفامنس دینے والا کھلاڑی ہے اس کو اتنا موقع نہیں ملا لیکن وہ بھی ان ہی کے لیول کا ذمہ دار پلیئر ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں