تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے حیدر علی پر تنقید کردی ہے اور کہا ہے کیا حیدر علی نے پاکستان کو کبھی 4 نمبر پر آکر میچ جتوایا؟ انہوں نے پہلے بابر اور رضوان پر تنقید کی تھی، اور اب حیدر علی بھی ان کے ریڈار میں آگئے ہیں۔
انہوں نے حیدر علی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حیدر علی کو آپ نے ٹیم میں رکھا ہے لیکن کب اس نے پاکستان کو 4 نمبر پر آکر میچ جتوایا ہے؟ افتخار احمد نے کبھی جتوایا ہے؟ یا خوشدل شاہ نے کبھی جتوایا ہو؟
انہوں نے اس سال کے ڈومسٹک پرفارمر طیب طاہر جو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹاپ سکوررز میں سے بھی ایک ہیں ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ
طیب طاہر نمبر 4 پر آکر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ہائی سکوور رہا۔ وہ ٹیم میں کیوں نہیں ہے اور حیدر علی کیوں ہے؟ حیدر علی کو تو پشاور زلمی بھی پورے میچز نہیں کھلاتی۔