تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سات میچز کی سیریز کا چوتھا میچ 25 ستمبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا، یہ اس سیریز کا کراچی کا آخری میچ ہوگا پھر لاہور روانہ ہو جائیں گے، اس سیریز میں بھی پاکستان کے مڈل آڈر کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے حیران کن بات کہہ دی ہے،
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ یہ قدرت کا نظام ہے، کبھی جیتیں کبھی ہاریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ مڈل آرڈر پر مسلسل بات کر کے کھلاڑیوں کا اعتماد خراب کیا جا رہا ہے، حیرانی کی بات یہ ہے کہ ہیڈ کوچ کے مطابق مڈل جو کبھی فارم میں تھا ہی نہیں وہ اب میڈیا کے پریشر پرفارم نہیں کر رہا،
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی
کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ،شان مسعود ،حیدر علی، عامر جمال ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز ،نسیم شاہ ،حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں، مزید پچ اور موسم دیکھ کر ہتمی فیصلہ کیاجائے گا،