تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلش کرکٹ ٹیم کے خلاف شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 200 کا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کیا تھا، مگر تیسرے میچ میں بابر اور رضوان جلدی آؤٹ ہو گئے تھے اور مڈل آرڈر پھر سے ناکام ہو گیا تھا،


کمنٹیٹر ناصر حسین محمد رضوان اور بابراعظم کے حق میں میدان میں آگئے، اور اننگز کے آغاز میں سست کھیلنے پر انکا دفاع کیا۔ ناصر حسین نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان شروع میں آہستہ اس لیے کھیلتے ہیں کیونکہ وہ پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر سے پریشان ہیں۔ مگر پھر بھی انکا سٹرائیک ریٹ دنیا کے دیگر اوپنرز کے جیسا ہی ہے،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں