تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے تیسرے میچ میں پاکستان کو آسان شکست دی لیکن ایک مثبت چیز جو پاکستان کے لئے اس میچ میں نظر آئی وہ تھے شان مسعود۔ جب پاکستان کی جلدی جلدی وکٹیں گریں تو شان مسعود نمبر 4 پر بیٹنگ کرنے آئے اور اچھی اور مفید بیٹنگ کرتے نظر آئے،
یہ شان مسعود کا صرف تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ تھا اور دوسری بار ہی ان کی بیٹنگ آئی تھی۔ شان مسعود نے 40 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز اننگز کھیلی جبکہ پاکستان کی وکٹیں گرتی گئی لیکن
شان مسعود اچھے ارادے کے ساتھ وکٹ پر کھڑے سکور کرتے رہے، میچ کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بھی شان مسعود کی خوب تعریف کی اور ان کو پاکستان کے لئے ایک مثبت چیز قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ” شان مسعود پاکستان کے لئے بہت مثبت نظر آئے مجھے لگتا ہے اب مڈل آرڈر کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے، بس ان کو پاکستان کے لئے نمبر 4 پر نہیں بلکہ نمبر 3 پر بیٹنگ کرنی چاہیے”۔