تفصیلات کے مطابق سات میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی 63 سکور سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ کے 222 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے چیز میں پاکستانی بلےباز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکے، شان مسعود 66 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ نے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی باولرز کی جم کے دھلائی کی، کوئی باؤلر نہ بچ سکا جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولر شاہنواز دھانی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں پاکستان کا دوسرا مہنگا ترین اسپیل کرا دیا۔
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے باؤلرز نے بہت غلطیاں کی ہیں، فیلڈنگ پلان کے مطابق باؤلنگ نہیں کی،
جسکی وجہ سے رنز زیادہ پڑ گئے، پھر جب ٹارگٹ بڑا ہو تو سٹارٹ اچھا ملنا بہت ضروری ہوتا ہے، مگر ہم پاور پلے میں ہی اپنی 4 وکٹیں گنوا بیٹھے تھے، جسکی وجہ سے ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ہمارے لیے اس میچ کی سب سے اچھی بات شان مسعود ہیں،