تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں کپتان بابراعظم کی فارم واپس آتی دکھائی دی اور صرف واپس ہی نہیں آئی بلکہ بابر اور رضوان کی جوڑی نے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کامیابی سمیٹنے کے علاوہ سب سے بڑا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔
پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے پورا کر لیا جو کہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے۔ اس شاندار کامیابی پر رمیز راجا نے کہا کہ
یہ تو چھوٹا سا ٹارگٹ تھا جسے بہترین انداز میں پورا کیا گیا، امید ہے شائقین اور ٹیموں میں اس سے بھی زیادہ جوش و جذبہ اور طاقت آج کے میچ کیلئے بھی باقی ہے ۔
شیئر کریں