تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار شراکت کی بدولت 200 رنز کا بڑا ہدف پورا کرکے انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، اور کئی اہم اعزاز بھی حاصل کرلیے ہیں، محمد رضوان اور بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی سب سے کامیاب جوڑی بن گئے۔


پاکستانی جوڑی نے بھارت کے شیکھر دھون اور روہت شرما کی جوڑی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، بھارتی جوڑی نے 52 اننگز میں 1743 رنز بنائے تھے تاہم بابر اعظم اور رضوان نے 36 شراکتوں میں بھارتی جوڑی سے بھی زیادہ رنز بنالیے ہیں۔

محمد رضوان اور بابر اعظم کے درمیان ایوریج پارٹنرشپ سکور 52 سے زائد ہے اوران دونوں کی جوڑی بطور پارٹنرز 1800 رنز جورڑنے والی پہلی جوڑی بھی بن گئی۔ محمد رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی نے یہ اعزاز

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حاصل کیا۔ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 رنز کا ٹارگٹ بغیر کوئی وکٹ گنوائے پورا کرنے والی دنیا کی واحد ٹیم بھی بن چکی ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں