تفصیلات کے مطابق سات میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کی پرفارمنس زبردست رہی، ہم نے پہلے بھی اہداف حاصل کیے ہیں،


محمد رضوان اور میں نے پلاننگ کے مطابق کھیلا، کنڈیشن اور ہدف کے لحاظ سے جو پلان بنایا تھا اور اسی حساب سے ہم مثبت کھیلے۔ بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف ایک ہی تھا کہ

پاکستان یہ میچ جیتے، میری اور محمد رضوان کے مابین اچھے تعلقات ہیں، ٹیم میں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا بہت ضروری ہے۔ جیت کا پورا کریڈٹ محمد رضوان کو بھی جاتا ہے کیونکہ

وہ اننگز کے دوران پریشر ریلیز کرتے رہے، اس کے علاوہ نسیم شاہ کے بجائے محمد حسنین کو بینچ اسٹرینتھ دیکھنے کیلئے موقع دیا تھا، بینچ اسٹرینتھ کو چیک کرنا ضروری ہے کیونکہ ورلڈکپ قریب تر ہے۔ آگے بھی یہ کرتے رہیں گے،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں