تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں پاکستان کے سپر سٹار بلے باز اور کپتان کچھ بھی خاص کاکردگی نہیں دکھا سکے۔ چاہے بیٹنگ ہو یا کپتانی دونوں میں ہی وہ ناکام نظر آئے۔ سری لنکا کے خلاف فائنل میچ میں ان پر بولرز کو صحیح استعمال نہ کرنے کا بھی الزام لگایا گیا،


اب تو بابراعظم کے ساتھی کھلاڑی بھی ان کی اوپنگ کے خلاف باتیں کرنے لگ گئے ہیں۔ فخرزمان جو کہ خود بھی ایشیا کپ میں کچھ خاص پرفارم نہیں کر سکے تھے مگر ان کے مطابق بابراعظم کی پرفارمنس ان کے غلط نمبر پر بیٹنگ کرنے سے نیچے جارہی ہے۔

فخر زمان نے بابراعظم کو ون ڈآون یعنی تیسرے نمبر پر آنے کا مشورہ دیا ہے۔ ٖفخر کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو چاہیے اوپنگ کسی اور سے کروائیں اور خود اپنے پرانے نمبر پر کھیلیں

ایسا کرنے سے انکی فارم جلدی واپس آئے گی۔ اگر ایسے کھیلتے رہے تو فارم واپس آنے میں کافی مشکل ہوگی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں