تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلے بازوں نے ایشیا کپ میں تو کچھ خاص پرفارمنس نہیں دی تھی۔ مگر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جو کہ اسٹریلیا میں ہونا ہے، جس کی پچز کا بھی ان کھلاڑیوں کو کوئی اندازہ نہیں ہے وہاں کے لیے بڑے بڑے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاور ہٹر


آصف علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ورلڈ کپ میں میری خواہش ہے کہ کچھ الگ ہی کر کے دکھاؤں۔ آصف علی نے کہا میری خواہش ہے کہ میں آنے والے ٹی20 ورلڈکپ میں آخری کے اوورز میں

بڑے باؤلرز چسپریت بمراہ، مچل سٹارک، کاگیسو ربادا اور مستفیض الر رحمان کو 4 چھکے لگانا چاہتا ہوں. آصف علی کا کہنا تھا یہ صرف میری خواہش ہی نہیں بلکہ اس پر کام بھی کروں گا۔ مجھے امید ہے کہ

میری یہ خواہش پوری ہو جائے گی۔ ان چار کھلاڑیوں کو یقینا بڑی ہٹ لگانا آسان نہیں ہے مگر مجھے لگتا ہے کہ میں یہ کر سکتا ہوں۔ اس ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان سے یہی خواہش لے کر جاؤں گا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں