تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 22 ستمبر بروز جمعرات شام ساڑھے سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی شکست سے دوچار کیا تھا، جس میں پاکستانی بلے بازی بری طرح فلاپ ہو گئی تھی،


پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم نے دوسرے میچ شاندار طریقے سے کم بیک کرنے کی ٹھان لی، ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ بیک ٹو بیک میچز کو دیکھتے ہوئے

کھلاڑیوں کو بار بار روٹیٹ کرنے کا ارادہ رکھتی، ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ ورلڈ کپ سے پہلے اپنی بینچ سٹرینتھ کو بھی چیک کرنا چاہتی ہے،

ذرائع کے مطابق دوسرے میچ میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے، اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے
کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ،شان مسعود ،حیدر علی، افتخار احمد ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز ،نسیم شاہ ،شاہنواز دھانی ،اور حارث رؤف پلئینگ الیون کا حصہ ہونگے

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں