تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کے شاندار ٹیلنٹ نسیم شاہ نے ڈیبیو کیا تھا، اور انہوں نے اس ٹورنامنٹ سے پوری دنیا میں نام کمالیا ہے، انکی خطرناک باؤلنگ کے اس انداز نے سب کے دل جیت لیے تھے۔ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بارڈر پار بھی سابق کرکٹرز ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ۔
بھارتی ٹیم کے سابق بلے باز وریندر سہواگ کا کہنا ہے جب نسیم شاہ اور حارث رؤف دونوں شروع سے بولنگ کرتے ہیں تو بلے باز کو محفوظ رہنے کا زیادہ موقع ہی نہیں ملتا وہ اٹیک کرنے پر مجبور ہوتا ہے اور
جیسے ہی وہ اٹیک کرتا ہے تو اس دوران وہ کوئی نہ کوئی غلطی کر بیٹھتا ہے، جس سے ان دونوں باؤلرز کو بڑا فائدہ ہوتا ہے انھوں نے کہا جس طرح یہ کھیل رہے ہیں مجھے لگتا ہے کہ
یہ جوڑی وسیم اکرم اور وقار یونس کی طرح بلے بازوں کے لیے بڑی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ ان باؤلرز کو جارحانہ انداز میں کھیلنا بلے بازوں کی غلطی ہو سکتی ہے،