تفصیلات کے مطابق سات میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ انگلینڈ نے پاکستان کا 159 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرلیا، ایلکس ہیلز53 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔


میچ کے اختتام کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی کئی وجوہات پر بات کی ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد

گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے 10 اوورز میں پاکستانی ٹیم نے اچھا آغاز فراہم کیا تھا لیکن بعد میں اچھی پارٹنر شپ نہیں لگیں جس کی وجہ سے ٹیم بڑا اسکور نہیں کر سکی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کے لیے بیٹنگ آرڈر کے مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں۔ مڈل آڈر کے پاس موقع اپنے ردھم کو واپس لانے کا،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں