تفصیلات کے مطابق ویسے تو کپتان بابر اور رضوان کی جوڑی بہت کامیاب رہی مگر ایشیا کپ میں اس جوڑی کو ایسی نظر لگ گئی کہ کسی ایک بھی میچ میں بابراعظم پرفارم نہیں کر پائے. بابراعظم کا بیٹ ایشیا کپ میں بلکل خاموش رہا. اوپنر بھی ویسے نہیں چلے اور مڈل آرڈر تو کبھی ہمارا ٹھیک ہی نہیں ہوا.


ہم بھارتی میڈیا کو آج سن رہے تھے کہ وہ بول رہے تھے کہ اگر پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر کا مسلہ ہے تو رضوان اور حیدر علی کو اوپن کروادی جائے۔ اور بھارتی میڈیا کے مطابق حیدر علی اوپنگ کرنا جانتے ہیں، اور بابر اعظم خود تیسرے نمبر پر آجائے،

بھارتی میڈیا نے کچھ اس طرح سے پاکستان کی پلیئنگ الیون بنائی ہے۔ محمد رضوان، حیدرعلی، بابر اعظم، محمد نواز، افتخاراحمد، آصف علی، شاداب خان، وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رووف، اور نسیم شاہ

بھارتی میڈیا کے مطابق بابراعظم کی بہترین جگہ نمبر 3 پر ہےجہاں وہ ہمیشہ سے ون ڈے میں شاندار پرفارم کرتے آئے ہیں.

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں