تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین آل راؤنڈرز میں شامل ہیں. انھوں نے کئی ایسے میچز کھیلے جن سے پاکستان کو کامیابی ملی. انھوں نے کرکٹ پاکستان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک کو میں پچھلے سال ہی ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا. جب ورلڈ کپ ختم ہوا تھا.
اگر تب ریٹائر ہو جاتے تو ایک اچھی رخصتی ہوتی. محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ رضوان اور بابر اس میں کوئی شک نہیں پاکستان کی نمبر ون جوڑی ہیں مگر انھیں اپنی کرکٹ تیز کرنے کی ضرورت ہے
ورنہ مڈل آڈر دباؤ کی وجہ سے ہی پرفارم نہیں کر پائے گی. رنز کا پریشر زیادہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑی بڑی شارٹس کھیلتے ہیں تو پھر آؤٹ ہوجاتے ہیں.
شیئر کریں