تفصیلات کے مطابق انگلینڈ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے  پاکستان سے واپس چلے جانے پر جو سریز کینسل کی تھی اب اس کا بدلہ چکا دیا ہے. جوز بٹلر اس وقت انجری میں مبتلا ہیں مگر پھر بھی وہ پاکستان اپنی ٹیم کے ساتھ آئے ہیں.  تاکہ ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی ہو اور پاکستانی کرکٹ فینز کا دل نہ ٹوٹے.


جوز بٹلر سے ایک صحافی نے پوچھا کہ آپ پاکستان کے خلاف شروع کے کچھ میچز نہیں کھیلے گے اور آپ کی انجری بھی ہے، تو آپ اس سیریز میں ریسٹ بھی تو کر سکتے تھے۔ تو جواب میں جوز بٹلر نے بولا کہ

وہ صرف ٹیم کے ساتھ صرف اس لیے آئے کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہو اور تمام ٹیمیں پاکستان آکر کھیلے۔میں پاکستان کے کرکٹ فینز کے لیے بھی آیا ہوں کہ وہ مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں۔

میں کوشش کروں گا کہ کچھ ٹی ٹونٹی میچ کھیل سکوں۔ مستقبل میں موقع ملا تو ضرور پی ایس ایل بھی کھیلوں گا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں