تبدیلی آگئی ؟ سابق کرکٹرسعید اجمل بھی مریم نواز کا استقبال کرنے والوں میں شامل

41

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ڈی ایم کا حکومت مخالف جلسہ پورے زور و شور کے ساتھ گوجرانوالہ میں ہوا ہے۔ جلسے میں شرکت کیلئے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان لاہور جبکہ بلاول بھٹو زرداری لالہ موسیٰ سے گوجرانوالہ پہنچے۔


مریم نواز کی ریلی کو لاہور سے نکلنے میں 6 گھنٹے سے زائد کا وقت لگا، ان کی ریلی کیلئے جگہ جگہ استقبالی کیمپ لگائےتھے۔ ان کیلئے ایک کیمپ شاہدرہ میں بھی قائم کیا گیا تھا جہاں سابق کرکٹر سعید اجمل بھی موجود تھے۔

انہوں نے نہ صرف مریم نواز کا استقبال کیا بلکہ ن لیگ کی ریلی میں شرکت کرکے یہ عمومی تاثر بھی رد کردیا کہ کرکٹر صرف پی ٹی آئی میں ہوسکتے ہیں۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کےمطابق مریم نواز نے شاہدرہ کے استقبالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی پاکستان کے لوگوں کیلئے وقف کردی ہے۔