کرکٹ کی ہسٹری کے وہ یادگارچھکے جوہمیشہ یاد رکھےجائیں گے،

31

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹ کی تاریخ میں ایک سے بڑھ کر ایک بلے باز آئے ہیں اور انھوں نے اپنی بیٹنگ کالوہا منوایا ہے۔ سر گیری سوبرز سے لے کر ویراٹ کوہلی تک ایک لمبی لائن ہے جن کو گیند کرانے سے پہلے بولر ایک مرتبہ سوچتے ضرور ہوں گے۔

لیکن تاریخ میں ایسے بھی بلے باز آئے جنھوں نے کریز پر آتے ہی بلے کو گھمانا شروع کیا اور گیند زمین پر آنے کوترستی تھی۔ کرکٹ کی تاریخ میں جس بیٹسمین نے سب سے پہلے ایک اوور چھےچھکے مارے وہ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر

سر گیری سوبرز تھے۔ انھوں نے سنہ 1968 میں یہ کارنامہ برطانیہ کی کاؤنٹی سوانسی کے سٹیڈیم میں گلیمورگن کی ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے سرانجام دیا۔

ہرشیل گبز: ورلڈ کپ میں چھےچھکے

کرکٹ کے میچز اور کاؤنٹی کرکٹ میں،چھکے تو لگتے رہے تھے لیکن ابھی تک یہ کارنامہ کسی نے کرکٹ کے ورلڈ کپ میں سرانجام نہیں دیا تھا۔ سنہ 2007 میں یہ بھی ہو گیا۔

سنہ 2007 میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے سٹائلش بیٹسمین ہرشیل گبز نے نیدرلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک ہی اوور میں چھےچھکے لگا کر یہ اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

پہلی مرتبہ ٹی 20 میں یوراج کے چھےچھکے
انڈیا کے یوراج سنگھ پہلے بیٹسمین بنے جنھوں نے ٹی 20 کے میچ میں ایک ہی اوور میں چھےچھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انھوں نے ایسا انگلینڈ کے خلاف سٹوارٹ براڈ کے اوور میں کیا۔

وہ کھیل کے اس فارمیٹ میں بین الاقوامی کرکٹ میں چھےچھکے لگانے والے پہلے اور دنیا کے دوسرے بیٹسمین بنے جو ایسا کر پائے۔

میانداد شارجہ کے فاتح

شارجہ میں میانداد کا لگایا ہواچھکا جو پاکستان اور انڈیا میں کرکٹ کے مداح کبھی نہ بھول پائیں گے۔ آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں آخری گیند پر پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے چار رن درکار تھے۔

میانداد کے سامنے انڈیا کے فاسٹ بولر چیتن شرما گیند کرا رہے تھے۔ میانداد نے بڑے تحمل سے فیلڈ کو دیکھا، بلکہ ضرورت سے زیادہ وقت لیا اور بولر کی طرف نظریں مرکوز کیں۔ چیتن شرما کی یہ آخری گیند سیدھی میانداد کے بلے پر آئی اور انھوں نے بغیر کوئی لمحہ ضائع کیے اسے مڈ وکٹ کی طرف گراؤنڈ سے باہرپھینک دیا۔

شاہد آفریدی ۔ بولروں کےچھکے چھڑانے والے

شاہد آفریدی کو آپ جیسا بھی بیٹسمین سمجھیں لیکن جب تک وہ کریز پر رہتے ہیں تو بولروں اور شائقین کےچھکے چھڑاتے رہتے۔ چھکوں کے حوالے سے ان کے کئی ریکارڈ ہیں لیکن

سب سے پہلے تو ان کا یہ ریکارڈ کہ انھوں نے ایک روزہ میچوں میں دنیا میں سب سے زیادہ،چھکے لگائے ہیں۔ شائقین کو ان کے بہت سےچھکے یاد ہوں گے لیکن

مجھے میلبرن کے سٹیڈیم میں ان کا وہ،چھکا یاد ہے جس پر انھیں 12 رنز ملے تھے۔ ان کا شکار بولر فلیمنگ تھے۔ اس سٹیڈیم کے اوپر چھت تھی اور سکور اس طرح رکھا گیا تھا کہ اگر کوئی

سیدھا چھت کو مارے گا تو اسے 12 رنز ملیں گے۔ آفریدی کے علاوہ اور کون یہ کام کر سکتا تھا۔ امپائر ہولڈر نے اس کا بڑاعجیب سگنل دیا۔ انھوں نے دونوں ہاتھوں کی کلائیوں کو جوڑ کر ایک،کراس بنایا

جس کا مطلب تھا 12 رنز یا شاید یہ ہو کہ بھئی حد ہو گئی اب اس کوپکڑ لو‘۔ شائقین اس پر خوب ہنسے۔ آفریدی کے پاس یہ بھی ریکارڈ ہے کہ انھوں نے دنیا کا سب سے لمباچھکا مارا تھا جس میں گیند 158 میٹر دور گیا تھا۔

شاہد آفریدی کو آپ جو بھی کہیں پر آپ انھیں اینٹرٹینمنٹ کے سو نمبر دیے بغیر نہیں رہ سکتے۔ اور شاہد افریدی کے ایشون کو لگایے گیے وہ2چھکے جو شاید کوی بھی نہیں بھول سکتا، ہمیشہ یاد رکھےجاییں گے

کرس گیل ۔

ذرا کرس گیل کے ریکارڈ پر ایک نظر دوڑائیں۔ ٹی ٹوئنٹی میچ میں سب سے زیادہ18چھکے، ٹی ٹوئنٹی کا سب سے زیادہ 175 ناٹ آؤٹ سکور، ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ یعنی کہ 20 سینچریاں اور

ٹی ٹوئنٹی کی ہی تیزترین سینچری یعنی کہ 30 گیندوں پر سو رنز۔ ہے کوئی مقابلہ؟ کرس گیل ہی وہ واحد کھلاڑی ہے جنھوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سینچری، ایک روزہ میچ میں ڈبل سینچری اور ٹیسٹ میچ میں ٹرپل سینچری بنائی ہے۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کےفائنل میں کرس گیل نے 69 گیندوں پر18چھکوں کی مدد سے 146 رنز سکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح 38 سالہ کرس گیل نے 2013 میں انڈین پریمیئر لیگ میں بنایا ہوا اپنا ہی17چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔