یہ ٹھیک نہیں ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا“ شاہد آفریدی مہندرا سنگھ دھونی کےحق میں بول اٹھے

36

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے حق میں بول اٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے دھونی اور


شاہد آفریدی نے دھونی اور ان کےاہل خانہ کو ملنے والی،دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئےسخت ردعمل دیا اور کہا کہ وہ ایسے روئیے کے حق دار نہیں ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ

مجھے نہیں معلوم کہ دھونی اور ان کے اہل خانہ کو کس طرح کی،دھمکیاں ملی ہیں، لیکن یہ ٹھیک نہیں ہے اور یہ نہیں ہوناچاہیے تھا۔ شاہد آفریدی نے کرکٹ کیلئے دھونی کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ

انہوں نے بھارتی کرکٹ کو ایک نئی بلندی پر پہنچایا، وہ اپنے جونیئرز اور سینئرز کو ساتھ لے کر چلے، ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔