فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ کی بھی کرکٹ کےمیدان میں انٹری

29

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باﺅلرنسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ بھی کرکٹ کے میدان میں آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حنین شاہ نے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے قومی انڈر 19 ٹورنامنٹ میں


قومی انڈر19 ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر تے ہوئے سدرن پنجاب کے خلاف ڈبیو کیا۔ وہ پاکستان انٹرلائنز اکیڈمی میں ٹریننگ کر کے ٹرائلز کے ذریعے سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں

جگہ پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اپنے بھائی کی طرح فاسٹ باﺅلنگ میں پاکستان کی نمائندگی کا خواب سجانے والےحنین شاہ اپنے پہلے میچ میں صرف ایک وکٹ اپنے نام کرسکے۔

حنین شاہ نے میچ میں مجموعی طور پر 8 اوورز کرائے جن میں ایک میڈن رہا اور 41 رنز دے کر عون شہزاد کی وکٹ اپنے نام کی، حنین شاہ نے 5 وائیڈ او رایک نو بال بھی کی۔