پی سی بی کا نیاچیف سلیکٹرکسے بنائے جانے کا امکان ہے؟ایسا نام سامنے آگیا کہ ہرکوئی حیران رہ جائے

47

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
مصباح الحق کی جانب سے چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر محمد اکرم کو نیا چیف سلیکٹر مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ نجی خبر رساں ادارے کے مطابق


محمد اکرم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں جس کا باضابطہ اعلان جلد کیاجائے گا۔ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےسابق فاسٹ باؤلر محمد اکرم پی ایس ایل کی فرنچائز

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا از سر نو جائزہ لے گا،

موجودہ سلیکشن کمیٹی میں صوبائی ٹیموں کے ہیڈ کوچز بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹراور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بطور چیف سلیکٹر عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔