مصباح الحق نے تو استعفیٰ دیدیا لیکن زمبابوے اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئےسکواڈ کاانتخاب کون کرے گا؟تفصیلات سامنے آگئیں

42

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور اب وہ صرف بطور ہیڈ کوچ ہی کام کریں گےلیکن زمبابوے کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان


تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے دوہری ذمہ داری نبھانا مشکل ہو جاتا تھا جس کے باعث چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے

تاکہ پوری توجہ کوچنگ پر مرکز کر سکوں اور 30 نومبر تک بطور چیف سلیکٹر کام کروں گا جس کے بعد صرف بطور ہیڈ کوچ کام کرتا رہوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ

زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ کے اعلان پر مشاورت مکمل کر لی ہے اور اب قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ ختم ہونے کا انتظار ہےجس کے بعد سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔