کرس لین کراچی کنگز کیخلاف کیوں نہیں کھیلے اور حارث رﺅف پشاور زلمی کیخلاف کھیل پائیں گے یا نہیں؟ وہ خبر آ گئی جس کا ہر پاکستانی کو انتظار تھا

102

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے کہا ہے کہ انجرڈ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے معاملے پر رسک نہیں لینا چاہتے کیونکہ وہ صرف لاہور کا نہیں بلکہ پاکستان ٹیم کا بھی اثاثہ ہیں۔


تفصیلات کے مطابق فرنچائز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑی کرس لین اور حارث رﺅف کا بحالی پروگرام جاری ہے، کرس لن کے پیٹ میں درد تھا جس کے باعث وہ میچ نہیں کھیلے تاہم وہ اگلے میچ تک فٹ ہوجائیں گے جبکہ حارث رؤف کے ٹخنے میں انجری ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں ابھی مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مطابق اگر فاسٹ باؤلر کو میچ کھلایا گیا تو فریکچر ہو سکتا ہے اس لئے ان کے معاملے میں ہم کسی طرح کا بھی رسک نہیں لینا چاہتے کیونکہ وہ ناصرف لاہور قلندرز بلکہ پاکستان کا بھی اثاثہ ہیں۔ واضح رہے کہ 28 فروری کو لاہور قلندرز کو اپنے تیسرے میچ سے قبل بڑا دھچکا اس وقت لگا جب حارث رؤف دائیں پاؤں میں انجری کا شکار ہوگئے جس پر سلمان ارشاد کو ان کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کر لیا گیا تھا جس کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔