وہاب ریاض نے بین ڈنک کو روکنے کا حیران کن طریقہ ڈھونڈ نکالا،

44

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے لاہور قلندرز کے جارح مزاج بلے باز بین ڈنک سے متعلق انتہائی دلچسپ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے خلاف میچ میں ہم بین ڈنک


تفصیلات کے مطابق بین ڈنک نے گزشتہ روز کراچی کنگز کیخلاف کھیلے گئے میچ میں طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 99 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو ناقابل یقین فتح سے ہمکنار کر دیا۔ لاہور قلندرز کا اگلا میچ 10 مارچ کو یعنی منگل کے روز پشاور زلمی کیخلاف کھیلا جانا ہے اور قلندرز کی ٹیم اس میچ میں بھی جیت کا عزم لئے میدان میں اترے گی تاہم پشاور زلمی کی ٹیم بھی اس ’خطرے‘ سے بخوبی آگاہ ہے۔ وہاب ریاض نے دلچسپ بیان دیتے ہوئے کہا ”ہم بین ڈنک کی ببل گم چھین لیں گے۔ وہ کمال کی کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن ہم ان کیخلاف باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے البتہ اپنے منصوبوں کے بارے میں ابھی آگاہ نہیں کر سکتے۔“ واضح رہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم اس وقت 9 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھی ہے اور لاہور قلندرز کیخلاف فتح پلے آف مرحلے میں اس کی رسائی کے امکانات کو مزید روشن کر دے گی۔