لاہور قلندر کو ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے کیا کرنا ہو گا ؟شعیب اختر نے مشورہ دے دیا

74

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز نے دیگر ٹیموں کا بیڑاغرق کردیا ہے ،پشاور زلمی اگر دو میچ ہارتی ہے تو ایونٹ سے باہر ہو جائے گی ۔نجی نیوز چینل جیو کے خصوصی پروگرام میں


جیو کے خصوصی پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز، لاہور قلندرز دونوں ایسی ٹیمیں ہیں جو ایک دوسرے کوباہرکرسکتی ہیں ،لاہور قلندرز کو ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے بیٹنگ آرڈر بہتر کرنا ہوگا۔ایک واقعہ سناتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ایک مرتبہ معروف میزبان فخر امام بیٹنگ کر رہے تھے اور وہ بہت زیادہ پر اعتماد لگ رہے تھے ،انہوں نے مجھے ایک گیند کرانے کو کہا تو میں نے انہیں باونسر مار دیا جس سے ان کا منہ پھٹ گیا ۔ شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے نئی ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔دنیا کے تیز ترین فاسٹ بالر کا آعزاز حاصل کرنے والے شعیب اختر کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں راولپنڈی کی بھی اپنی کرکٹ ٹیم ہونی چائیے کیوں کہ راولپنڈی کے کرکٹرز اسلام آباد کے برگرز بوائے کرکٹرز کی ٹیم کو گراونڈ میں مات دیں گے تو کرکٹ کا مزہ ہی کچھ اور آئے گا۔