لاہور قلندرز کیلئے زبردست دھچکا، ٹیم کا سب سے بہترین کھلاڑی بقیہ تمام میچز سے باہر ہوگیا

177

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ انجرڈ فاسٹ بولر حارث رؤف کے معاملے پر رسک نہیں لینا چاہتے کیوں کہ وہ صرف لاہور کا نہیں بلکہ پاکستان ٹیم کا بھی اثاثہ ہیں۔ فرنچائز ترجمان کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی کرس لین


آسٹریلوی کھلاڑی کرس لین اور حارث رؤف کا ری ہیبلیٹیشن پروگرام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرس لین کے پیٹ میں درد تھا تاہم وہ اگلے میچ تک فٹ ہوجائیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ حارث رؤف کے ٹخنے میں انجری ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں ابھی مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ان کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر فاسٹ بولر کو میچ کھلایا گیا تو فریکچر ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ 28 فروری کو لاہور قلندرز کو اپنے تیسرے میچ سے قبل بڑا دھچکا اس وقت لگا جب حارث رؤف دائیں پاؤں میں انجری کا شکار ہوگئے جس پر سلمان ارشاد کو ان کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کر لیا گیا تھا جس کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔ ذرائع کے مطابق حارث رؤف اپنے دائیں پاؤں کی ایڑھی میں درد محسوس کررہے تھے تاہم ان کے ایم آرآئی اور سٹی سکین میں کسی قسم کے فریکچر کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے جس پر ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔