بین ڈنک نے چیونگم کھا نے کی ایسی وجہ بتادی کہ آپ بھی آج سے چیونگم کھانا شروع کر دیں

31

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے بلے باز بین ڈنک نے اپنے چیونگم کھانے کی وجہ بتادی۔ کراچی کنگز کے خلاف میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بین ڈنک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے آپ کو فوکس رکھنے کے لیے چیونگم کھاتے ہیں۔


کراچی کی باﺅلنگ اچھی تھی ، ہمارے کپتان سہیل اختر نے بہت اچھی بیٹنگ کی، آسٹریلیا میں میرے علاوہ اور بھی بہترین کھلاڑی موجود ہیں،بہت اچھا لگا کہ میری اننگز سے ٹیم جیت گئی، امید ہے ہم جیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ خیال رہے کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں بین ڈنک نے دھواں دار بلے بازی کی اور 99 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے، انہوں نے اننگ کے دوران 12 چھکے بھی لگائے جو اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ ہے۔ دوسری جانب آج کے میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوے پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے لاہور قلندرز کے جارح مزاج بلے باز بین ڈنک سے متعلق انتہائی دلچسپ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے خلاف میچ میں ہم بین ڈنک کی ببل گم چھین لیں گے۔ انوں نے کہا کہ وہ کمال کی کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن ہم ان کیخلاف باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ میدان میں اتریں گے البتہ اپنے منصوبوں کے بارے میں ابھی آگاہ نہیں کر سکتے۔