قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم تاحال کپتان سے محروم، بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے واحد ایک روزہ میچ کیلئے کپتان کون ہوگا؟ جانیے

77

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم تاحال کپتان سے محروم، بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے واحد ایک روزہ میچ کیلئے کپتان کون ہوگا؟ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم گزشتہ کئی ماہ سے کپتان سے محروم ہے۔


گزشتہ برس سری لنکا کیخلاف ایک روزہ سیریز کے بعد سے تاحال پاکستان نے کوئی ایک روزہ میچ یا سیریز نہیں کھیلی۔ سرفراز احمد کو برطرف کیے جانے کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی جبکہ اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بنا دیے گئے تھے، تاہم ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ اب پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کے سلسلے میں ایک عدد ایک روزہ میچ کھیلنا ہے۔ اس حوالے سے سوال کیا جا رہا ہے کہ اس میچ کیلئے قومی ٹیم کا کپتان کون ہوگا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کی سلکشن کمیٹی ممکنہ طور پر بابر اعظم کو ہی ایک روزہ ٹیم کا کپتان بھی بنا دے گی۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں شامل بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔