قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے حیران کن خواہش ظاہر کر دی

75

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ میرا ہدف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنا ہیں کیونکہ


تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف منتخب کردہ ٹیم دستیاب بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ان لڑکوں نے جس طرح سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کارکردگی دکھائی تھی، یقین ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف بھی ویسی شاندار کارکردگی کا ہی مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاشف بھٹی اور عثمان شنواری سکواڈ سے ڈراپ ہونے پر یقینا مایوس ہوں گے مگر یقین دلاتے ہیں کہ دونوں کھلاڑی طویل طرز کی کرکٹ میں ہماری مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی کا مکمل حصہ ہیں، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹاپ اور مڈل آرڈر میں بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کی کثیر تعداد ہونے کے باعث کاشف بھٹی کی جگہ دائیں ہاتھ کے آف سپنر بلال آصف کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا ہدف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنا ہے کیونکہ خواہش ہے پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپین شپ کی دو بہترین ٹیموں میں شامل ہو۔