بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں کیسے کھیلنا ہے؟ کوارٹر فائنل کے ہیرو محمد حریرا نے شاندار بات کہہ دی

76

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں ٹیم کو فتح دلانے والے محمد ھریرا کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کیخلاف سیمی فائنل میچ کو ایک عام میچ کی طرح لے رہے ہیں اور اس حوالے سے


محمد ھریرا کو انڈر 19 ورلڈکپ میں افغانستان کیخلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 64 رنز جڑ کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا ٹاکرا روائتی حریف بھارت سے ہو گا جس کیلئے قومی انڈر 19 ٹیم نے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔ ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں ٹیم کو فتح دلانے والے محمد ھریرا کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کیخلاف سیمی فائنل میچ کو ایک عام میچ کی طرح لے رہے ہیں اور اس حوالے سے کوئی دباﺅ نہیں ہے۔ محمد ھریرا نے کہا کہ دونوں ممالک میں ہمیشہ سے ہی کشیدگی رہی اور یقینا میچ میں دباؤ بھی تھوڑا زیادہ ہو گا لیکن ہم اسے برداشت کر لیں گے۔ میں خود اسے ایک عام میچ کی طرح کھیلوں گا اور ہم اس کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپین ہے اور مجموعی طور پر 4 مرتبہ اپنے ٹورنامنٹ جیت چکی ہے جبکہ قومی ٹیم نے مسلسل دو مرتبہ چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔