پی ایس ایل کے نغمہ کو شایقین نے مسترد کر دیا، اور اسی نغمہ کو اپنے انداز میں اڈٹ کرکے میمیز بنا ڈالے

82

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل کا نغمہ آتے ہی لوگوں نے شدید نا پسند کر ڈالا لوگوں کا کہنا ہے علی ظفر والے نغمے بہتت اچھے تھے یہ کیا کھچڑی پکا دی ہے، پی ایس ایل کے نغمہ کو شایقین نے مسترد کر دیا، اور اسی نغمہ کو اپنے انداز میں اڈٹ کرکے میمیز بنا ڈالے


پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن ’ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020‘ کا آفیشل ترانہ ’تیار ہیں‘ منگل کی شام ریلیز کیا گیا ہے اور اس کے بارے میں سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
پہلی ویڈیو دیکھیں

علی ظفر بھائی پلیز پی ایس ایل فائیو کے لیے ترانہ بنا دیں‘ ’تیار ہیں‘ کے لانچ کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار شروع کر دیا جہاں کچھ لوگوں نے اسے سراہا، تاہم ایک بڑی تعداد کے خیال میں یہ ترانہ ان کی توقعات پر پورا نہیں اترا۔
دوسری ویڈیو دیکھیں

لیکن سکینہ زہرہ کے خیال میں ترانہ بنانے والوں نے ڈانس پر زیادہ توجہ دی ہے اور شاعری اور گائیکی پر کم۔ ان کے خیال میں یہ ترانہ اس معیار کا نہیں ہے جو علی ظفر نے گائے تھے۔
تیسری ویڈیو دیکھیں

کئی دیگر ٹوئٹر صارفین نے بھی نئے ترانے کا موازنہ علی ظفر کے پی ایس ایل کے ترانوں کیا ہے اور ان کے خیال میں اس ترانے میں وہ جوش و جذبہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ فرحان ظہیر خواجہ نے علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پلیز بھائی پی ایس ایل کے گانے آپ بنائیں کیونکہ میں تمام سیزن ’تیار ہیں‘ نہیں سن سکتا ہے۔ جب آپ گاتے تھے تو یقین مانیں ہمارے رونگٹے کھڑے ہو جاتے تھے۔‘
چوتھی ویڈیو دیکھیں

ایک اور ٹوئٹر صارف سعدیہ خان کہتی ہیں کہ نئے ترانے کو ’ایک گھنٹہ مسلسل سننے کے بعد اب ’تیار ہیں‘ ان کے لیے پی ایس ایل کا دوسرا پسندیدہ ترانہ بن گیا ہے۔
پانچویں ویڈیو دیکھیں

پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 20 فروری کو شام سات بجے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
چھٹی ویڈیو دیکھیں

’تیار ہیں‘ میں پاکستان کے معروف راک گلوکار علی عظمت، فوک گلوکار عارف لوہار، ’آواز‘ بینڈ سے شہرت پانے والے گلوکار ہارون رشید اور مشہور پاپ گلوکار عاصم اظہر نے آواز کا جادو جگایا ہے۔
ساتویں ویڈیو دیکھیں

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے آفیشل نغمے تیار ہیں کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو علی ظفر برداشت نہ کر سکے اور گانے اور گلوکاروں کی حمایت میں میدان میں آگئے۔
آٹھویں ویڈیو دیکھیں

علی ظفر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے اپنے مداحین کی جانب سے ملنے والے پیار اور حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے ساتھ ہی انہیں ایک پیغام بھی دیا ہے۔
نویں ویڈیو دیکھیں

گلوکار و اداکار نے تحریر کیا کہ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ جس طرح آپ نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے بالکل اسی طرح باقی سب گلوکاروں کی کاوش کو بھی سراہیں۔
دسویں ویڈیودیکھیں