حارث روف کی بگ بیش لیگ میں دبنگ واپسی، حیرت انگیز گیند کروا کر سب ہی کو حیران کر دیا

86

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
حارث روف کی بگ بش لیگ میں دبنگ واپسی، حیرت انگیز گیند کروا کر سب ہی کو حیران کر دیا، خطرناک اور نا سمجھ آنے والے باونسر سے مخالف ٹیم کے بلے باز کو چکرا کر رکھ دیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان فاسٹ باولر حارث روف ایک مرتبہ پھر بگ بیش لیگ میں شرکت کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش سیریز میں شرکت کے بعد حارث رؤف نے خطرناک باؤنسر کے ساتھ ٹورنامنٹ میں واپسی کی۔ حارث روف نے اپنے زبردست باونسر سے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو نا صرف چکما دیا بلکہ اسے آوٹ کرنے میں بھی کامیاب رہے۔ آوٹ ہونے والے بلے باز 34 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر تھے اور حارث روف کی ٹیم کے لیے خطرہ بنتے جارہے تھے ۔ اس موقع پر میلبرن کے کپتان نے اپنے ٹرمپ کارڈ حارث رؤف پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے انہیں گیند پکڑائی اور پھر پاکستانی فاسٹ باولر نے وکٹ حاصل کر کے ٹیم کی امیدوں کو پورا کردیا۔


یہاں یہ بھی واضح رہے کہ پاکستانی نوجوان کرکٹر حارث روف کو آسٹریلین بگ بیش لیگ 2020 کی دریافت قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ نوجوان فاسٹ باولر کو ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ حارث روف پاک بنگلہ دیش سیریز کے باعث پاکستان واپس آ گئے تھے، تاہم اب پھر سے ان کی بگ بیش لیگ میں واپسی ہوئی ہے اور وہ ٹورنامنٹ کے فائنل مرحلے میں شرکت کریں گے۔ حارث روف نے اب تک ٹورنامنٹ کے صرف 7 ہی میچز کھیلے ہیں لیکن وہ پھر بھی ٹاپ 5 وکٹیں حاصل کرنے والے گیند بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ حارث رؤف بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ حارث رؤف کی شاندار کارکردگی کے بعد آسٹریلین میڈیا ان کا مداح ہو گیا ہے۔ بگ بیش لیگ میں اب تک کسی دوسرے کھلاڑی کو اتنی توجہ نہیں دی گئی جتنی حارث روف کو ملی۔ آسٹریلین میڈیا حارث رؤف کو شعیب اختر کا متبادل اور پاکستان کا نیا راولپنڈی ایکسپریس قرار دے رہا ہے۔ جبکہ اپنی شاندار کارکردگی کے حوالے سے حارث رؤف کا کہنا ہے کہ میرا خواب تھا کہ میں بگ بیش کھیلوں، میرا خواب سچ ثابت ہو گیا ہے جس پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔