حارث رﺅف کی ٹیم میلبورن سٹارز ہدف کے تعاقب میں کتنے رنز بنا سکی؟ بی بیش لیگ کے رواں سیزن کی سب سے حیران کن خبر آ گئی

83

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے حالیہ سیزن کے پہلے کوالیفائی میچ میں سڈنی سکسرز نے میلبورن سٹارز کو 43 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں


میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں میلبورن سٹارز نے ٹاس جیت کر سڈنی سکسرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے باز جوش فلپ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جیمز وینس نے 12، سٹیو سمتھ نے 24، موئسس ہینرکس نے 16، ڈینیل ہفز نے 3، جورڈن سلک نے 25، سین ایبٹ نے 7، بین دوارشویس نے 2 اور سٹیو او کیف نے 5 رنز بنائے۔ میلبورن سٹارز کی جانب سے ایڈم زامپا سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 21 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ گلین میکس ویل، حارث رﺅف، نتھن کولٹرنیل، اور مارکوس سٹوئنس ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ہدف کے تعاقب میں میلبورن سٹارز کی ٹیم 18 اوورز میں صرف 99 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہو گئی اور یوں سڈنی سکسرز نے فائنل میچ کیلئے کوالیفائی کر لیا تاہم میلبورن سٹارز کو فائنل میں جانے کیلئے ایک اور موقع ملے گا۔