2005 کی سیریز ، انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی میں میچ، کیا پاکستان کیلئے نعرے لگانے والا یہ آدمی ڈی جی آئی ایس پی آر ہی ہے یا نہیں جانیے

4

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور پاکستان کے بچے بچے کے دل میں اتر چکے ہیں لیکن انہوں نے اپنے دل میں پاکستان کو بسا رکھا ہے جس کا ثبوت 2005 میں اس وقت بھی دیکھنے کو ملا جب


اس وقت بھی دیکھنے کو ملا جب وہ پاک فوج میں میجر کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ ٹوئٹر پر ایک صارف زعیم احسن نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 2005 میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ کی ایک تصویر شیئر کی ، اس میں آصف غفور کو پلے کارڈ ہاتھ میں اٹھائے پاکستان کیلئے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ زعیم نے جنرل آصف غفور سے سوال پوچھا کہ کیا تصویر میں نظر آنے والی شخصیت آپ ہی ہیں؟۔ ٹوئٹر صارف کے سوال کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ یہ میچ دیکھنے گئے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس وقت وہ پاک فوج میں میجر تھے اور 2005 میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والا میچ دیکھنے گئے تھے۔