پاکستانی اب کوئی بہانہ نہیں سنیں گے، رمیز راجہ عبرتناک شکست برداشت نہ کر سکے

23

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ آسٹریلیا کے ہاتھوں قومی ٹیم کی عبرتناک شکست پر سخت ناراض ہیں جن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف کارکردگی نے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق پر کئی سوالات اٹھا دئیے ہیں۔


ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 48 رنز کی شکست کے بعد رمیز راجہ نے کہا کہ ”یہ کب تک بہانے بناتے رہیں گے؟ اب آپ کو سیکھنے کے عمل سے آگے بڑھنا چاہئے۔ شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز ایسے بہانے سن سن کر تنگ آ چکے ہیں۔ سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اس قدر مشکل دورے کیلئے اتنی کمزور ٹیم کے انتخاب ہی پاکستان کیلئے خطرناک تھا، بالخصوص آسٹریلیا میں نوجوان باﺅلنگ اٹیک، انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ باﺅلنگ کیسے کروانی ہے۔“ رمیز راجہ کا کہنا تھا ”شاہین آفریدی اور بابراعظم کا شکریہ جنہوں نے اپنے شعبوں میں ذرا بہادری دکھائی ورنہ اظہر علی اور ٹیم کیلئے صورتحال اس سے بھی بدتر ہوتی۔ آسٹریلیا میں باﺅلنگ کرواتے ہوئے آپ کو لڑنا پڑتا ہے جس سے آپ کو صرف زور لگانے کے بجائے مزید قوت ملتی ہے، یاسر شاہ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں نہیں کھیل رہے۔